قومی ٹیم کے سابق قائد سرفراز احمد نے خود کو بہتر کپتان قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘فورتھ امپائر’ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے خصوصی شرکت کی اور میزبان فہد مصفطیٰ کے سوالات کے برجستہ جوابات دیکر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
میزبان نے سوال کیا کہ ٹیم کا بہتر کپتان کون ہے؟ جس پر سرفراز احمد نے لمحہ ضائع بغیر اپنا نام لیا، سرفراز احمد کے اس جواب پر حاضرین نے ان کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی۔
سرفراز احمد نے اپنا نام لینے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کسی اور کا نام لینے اور اسے ناراض نہ کرنے سے بہتر ہے کہ میں اپنا لے لوں۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ پر فلم بنی تو اس کا کیا نام ہوگا؟ جس پر قومی ٹیم کے سابق قائد نے کہا کہ ‘سرفراز دھوکہ نہیں دے گا’،
سرفراز احمد نے پروگرام میں شان مسعود کے ولیمے میں گانا گانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اور شان کا پلان تھا جو ہم نے دورہ انگلینڈ میں بنایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں فائنل الیون کا حصہ نہیں تھے، ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر اس گانے کی پریکٹس بھی کی تھی۔
فہد مصفطیٰ نے سرفراز سے سوال کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ان آپشن میں سے کس کو استعمال نہیں کرینگےجس پر قومی ٹیم کے سابق قائد نے کہا کہ وہ بیٹنگ کوچ نہیں بنیں گے، انہوں نے کہا کہ میں اتنا اچھا بلے باز نہیں ہوں۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر کسی فلم میں ہیروئن کے بھائی کا کردار ادا کرنا پڑے تو کس کے بھائی بننا پسند کریں گے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سوال بائی پاس کردیں انہیں مزید آپشن دئیے گئے جس میں عمر اکمل کا نام بھی شامل تھا تو انہوں نے فوری جواب دیا کہ میں عمر اکمل کا بھائی نہیں بنوں گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Tx6qIHS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box