ورجن اٹلانٹک کی جانب سے پاکستان میں فضائی آپریشن معطل کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا ردعمل آگیا۔
ائیرلائن کا فضائی آپریشن پاکستان میں بحال کرانے والے زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ایئرلائن کافضائی آپریشن بند ہونا حکومت کی ایک اوربد ترین ناکامی ہے ہم نےعالمی ائیرلائن کےذریعےدنیامیں رابطوں کیلئےدن رات محنت کی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں زلفی بخاری نے یاد کروایا کہ ہم نےکورونا کے دوران بھی ائیرلائن کا فضائی آپریشن بحال رکھا تھا موجودہ حکومت ہمارےلئےوباسےبھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی۔
Virgin suspends all flights to Pakistan. Yet another collapse & failure by this govt.We worked & focused on connectivity with the world via International airlines.Even during covid we managed to keep them all operational. The current government is worse for us than any pandemic. pic.twitter.com/KlN90qCj6L
— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) February 13, 2023
برطانوی ائیرلائن نے لندن سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے ایک حالیہ بیان میں ورجن اٹلانٹک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم 2023 میں اپنے فضائی پروگرام کو بڑھا رہے ہیں، ہم نے اپنے پورے نیٹ ورک کا جائزہ لیا اور کچھ تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ابتدائی طور پر لندن سے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔
برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے کرونا وباء کے دوران 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے اسلام آباد اور لاہور جبکہ مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے پروازیں شروع کی تھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/g7iIclJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box