تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 19 March 2023

مریم نواز، رانا ثنا اللہ و دیگر کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

پنجاب پولیس کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائشگاہ پر کارروائی کے معاملے پر مریم نواز، رانا ثنا اللہ و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے تھانہ ریس کورس میں درخواست دی گئی جس میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر ایس ایس پی آپریشنز صہیب اشرف، سی آئی اے، ہیڈکوارٹرز اور صدر کے ایس پیز اور پولیس کے 18 افسران کو بھی ملزم نامزد کیا گیا۔

درخواست میں زمان پارک کے گارڈز کے لائسنس شدہ اسلحہ کی تفصیلات، کارکنان اور گھر کے عملے کے اٹھائے جانے والے قیمتی سامان کی تفصیلات بھی مہیا کی گئیں۔

اس میں کہا گیا کہ پولیس نے حملے کے دوران ملازمین کے کم و بیش 50 ہزار نقدی لیے، پولیس کپڑے اور 10 جوڑے یونیفارمز بھی ساتھ لے گئی، سکیورٹی عملے کی دستاویز، اے ٹی ایم کارڈز اور پرفیومز بھی لے گئے، گھریلو عملے کی ہیئر ڈریسنگ مشینوں تک کو نہ چھوڑا گیا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اسلحے میں 9 ایس ایم جی اور 2 پستول شامل ہیں۔ اسلحے کے لائسنس نمبرز اور گولیوں کی تفصیلات بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں عدالتی کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کر دیا۔ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے چیف سیکرٹری کو مراسلہ بھجوا دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/cLSRV5D
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو