تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 19 March 2023

شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت

تہران : سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔

محمد جمشیدی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی اور علاقائی تعاون پر زور دیا۔ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا کی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کیلئے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے ابھی ایسے کسی خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے10 مارچ کو دوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات 2016 سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SVGIYbQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو