تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 28 March 2023

اظہر مشوانی کی اہلیہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

لاہور: پی ٹی آئی سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی کی اہلیہ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اظہر مشوانی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس عمر عطا بندیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خط میں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے لیے قائم سیل کے ذریعے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق اظہر مشوانی گزشتہ پانچ روز سے لاپتا ہیں، وہ گزشتہ جمعے کو رہائشگاہ سے زمان پارک کے لیے نکلے تھے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی کے متحرک رکن اور سوشل میڈیا کے معاملات دیکھتے ہیں ان کی گمشدگی میرے اور بوڑھے والدین کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے مبینہ اغوا پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

عمران خان نے لکھا تھا کہ آج دوپہر میں اظہر مشوانی کو لاہور سے اغوا کیا گیا،اظہر مشوانی کو کہاں رکھا گیا پتہ نہیں چل رہا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کیا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اظہر مشوانی کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکن اظہر مشوانی 23 مارچ کو لاپتا ہوگئے تھے، اس واقعے کو ریاستی جبر کی انتہا قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے حکام پر پارٹی کارکن کو اغوا کرنے کا الزام لگایا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AyEVkuR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو