لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کی رہائشگاہ میں نامعلوم افراد نے گھسنےکی کوشش کی ، جمائمہ نے دونوں نوجوانوں کی تصاویر شئیر کردیں اور پولیس کو شکایت درج کرادی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ استمھ کے فلیٹ میں نامعلوم افراد نے گھسنےکی کوشش کی۔
جمائمہ نے سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں تصاویر شئیر کیں اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ اگر کوئی انہیں جانتا ہو تو مہربانی کرکے مطلع کرے۔
If you can identify them, then please let me know…. pic.twitter.com/sHk6BtIND7
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 28, 2023
جمائما نے پولیس کو شکایت درج کرادی، جس کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مقدمہ درج کر لیا اور مشتبہ افراد کی تلاش شروع کر دی۔
جمائما کی ٹوئٹ پر ان کے فالوورز بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے، ایک ٹوئٹر صارف نے مشورہ دیا کہ اپنے انٹرنیٹ سروس پر ووائیڈر کو تبدیل کرلیں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ اگر وہ لندن میں ہیں تو فوراً پولیس کو اطلاع کریں، اور اگر پاکستان میں ہیں تو فوراً واپس روانہ ہوجائیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rBbcSNs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box