راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف آپریشن جاری ہے پولیس نے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے مزید درجنوں کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی اور لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف آپریشن جاری ہے پیر اور منگل کی درمیانی شب بھی پولیس نے مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے مزید درجنوں کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجا بشارت، واثق قیوم، عارف عباسی، راجا راشد حفیط، عمران حیات ودیگر کے گھروں پر چھاپے مارے۔ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ حافظ زاہد کو کمرشل مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ تھانہ نصیر آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 200 سے زائد کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تھانہ سندر کی حدود میں کارکن عمران جلال کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xsN5gdX
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box