تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 20 March 2023

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب راولپنڈی نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں آج طلب کرلیا ہے۔ نیب نے بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ان پر توشہ خانے سےغیر قانونی طور پر سرکاری تحائف فروخت کرنے اور اپنے پاس رکھنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

نیب نے نوٹس میں بشری بی بی سے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی وضاحت طلب کی ہے اور ان سے مختلف ممالک سے ملنے والے سرکاری تحائف کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سعودی عرب اور چین سے ملنے والے تحائف لاکٹ، ڈائمنڈ سیٹ، دو ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنے کی تفصیلات مانگی ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سربراہان کی جانب سے دیے گئے تحائف بریسلیٹ، ایک کڑا، ایک ہار اور کان کی بالیاں توشہ خانے سے وصول کی گئیں۔

نیب کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے انگوٹھیوں کا جوڑا توشہ خانے میں دیا گیا لیکن وہ بشریٰ بی بی نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

نیب کی دو رکنی ٹیم نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کی سیکیورٹی اسٹاف کو نوٹس موصول کرا دیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0PqfAyo
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو