کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے بغیر لائسنس غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل کراچی رابعہ قریشی کی ہدایت پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان بغیر لائسنس کے غیر ملکی کرنسی کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔
ملزمان کے قبضے سے 45600 امریکی ڈالر، 795000 روپے اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں بر آمد کر لی گئیں۔ گرفتار ملزمان میں عمیر خالد اور سکندر علی شامل ہیں جنہیں علی بھائی سوسائٹی، عزیزآباد سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق متعدد پیغامات بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
The post کرنسی کے غیرقانونی لین دین پر دو ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2462852/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box