تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 March 2023

راج کمار راؤ نے شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

ممبئی: بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ نے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار راؤ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی ایک کے بعد ایک ریکارڈ بنانے والی فلم ’پٹھان‘ کا ذکر کیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں ’پٹھان‘ کی غیر معمولی کامیابی سے بہت زیادہ خوش ہوں، شاہ رخ خان اس کامیابی کے بالکل مستحق تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، سامنے والے کو عزت دینا اور ہر وقت ان کے لیے موجود رہنا ان کی سب سے بڑی خوبی ہے، گھر پر پارٹی میں آنے والے مہمانوں کو وہ باہر تک چھوڑنے آتے ہیں اور گاڑی کا دروازہ بھی کھول کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ انہیں یہ چیزیں کرنے کی ضرورت نہیں لیکن یہی چیز انہیں سب سے خاص بناتی ہے اور اسی وجہ سے سب ان سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sYMDuVb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو