اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی بحالی کے معاملے پر4رکنی خصوصی کمیٹی کی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے، سی اے اے سمیت دیگر محکموں کے ملازمین بحالی سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا جس کے تحت وزیراعظم نے 4رکنی خصوصی کمیٹی کی تشکیل دے دی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اقتصادی امور، سیاسی امور اور وزیرقانون و انصاف، وزیرتجارت، وزیرمواصلات بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اداروں کے سربراہان کو ملازمین بحالی کمیٹی میں زیرغور مسائل کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
مذکورہ کمیٹی کو معاملے کے مالی اور قانونی مضمرات پر بریفنگ دی جائے گی، کمیٹی 10روزمیں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے لیےسفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔
اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کمیٹی اور سیکریٹریٹ گروپ کو معاونت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیرشاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AuDRqxS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box