تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 15 April 2023

دبئی : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد لقمہ اجل بن گئے

دبئی کے علاقے الراس میں قائم رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ جس کے باعث16 افراد جاں بحق جبکہ نو زخمی ہوگئے۔

دبئی کے شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ ہفتے کو ڈیرہ دبئی کی رہائشی عمارت الراس میں پیش آیا ،جہاں دبئی سول ڈیفنس آپریشنز روم کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔

ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے کہ عمارت میں چوتھی منزل پر اپارٹمنٹ میں آگ لگی تھی، عینی شاہد کے مطابق جاں بحق افراد میں تین پاکستانی کزن اور دیگر دو ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

دبئی سول ڈیفنس کی ٹیمیں آگ لگنے کے مقام پر پہنچیں اور اطلاع ملنے کے چھ منٹ کے اندر انخلاء اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کردیں، امدادی کارکنان نے مرنے والوں کی لاشون اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت میں حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگنے ک واقعہ پیش آیا۔ابھی تک آتشزدگی کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم متعلقہ حکام وجوہات کے بارے میں تفصیلی اور جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔

گزشتہ دوپہر 12:35 پر لگنے والی آگ پر پر 2 بج کر 42 منٹ پر قابو پا لیا گیا جس کے بعد کولنگ آپریشن شروع کر دیا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UET49Hp
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو