تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 15 April 2023

یو اے ای : غیرملکیوں کیلئے گولڈن ویزوں کا اعلان

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نےعید الفطر کے موقع پر متعدد آئمہ، مبلغین اورمذہبی محققین کوگولڈن ویزا دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے

اماراتی میڈیا کےمطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نےعید الفطر کے موقع پر متعدد آئمہ، مبلغین اورمذہبی محققین کوگولڈن ویزا دینے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کےنائب صدراوروزیراعظم اوردبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پرکیا گیا۔

امارات کے میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ جن لوگوں کوگولڈن ویزا سے نوازا گیا ہےان میں آئمہ،مؤذن، مبلغین،مفتی اورمذہبی محققین شامل ہیں جنہوں نے دبئی میں اپنے کام کے 20 سال مکمل کر لیے ہیں، انہیں رواداری کی اقدار کو پھیلانے میں ان کی کوششوں کی تعریف کے صلے میں ’مالی اعزاز‘ بھی ملے گا۔

اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائےشناخت، قومیت،کسٹمز اورپورٹ سیکیورٹی نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کے لیے ایک نئی جامع سروس کا اعلان کیا ہے،’ون ٹچ گولڈن ویزا سروس‘ کو متعلقہ افراد کے لیے گولڈن ویزا کے حصول کے عمل کوآسان بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،تاکہ ویزا کے لیے ان کی درخواستوں،دیگرویزوں کے اجرا،اسٹیٹس کو ریگولرائز کرنے اور رہائش و شناخت کےاجرا میں ان کی مدد کی جاسکے۔

بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی رہائشی گولڈن ویزا کے لیے مخصوص ضروریات کو پورا کرتا ہے تو وہ ICP کی ویب سائٹ پر صرف ایک بٹن دبانے سے اپنی درخواست مکمل کر سکتا ہے۔اتھارٹی نے اہل افراد کو ویب سائٹ یا سمارٹ ایپلی کیشن UAEICP کے ذریعے درخواست دینے کی ترغیب دی ہے۔

واضح رہے کہ گولڈن ویزا غیرملکی ہنرمندوں کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے جن میں کفیل کی ضرورت نہ ہونے کا استحقاق،اپنے رہائشی ویزا کو برقراررکھنے کے لیے 6 ماہ سے زیادہ عرصہ تک بھی متحدہ عرب امارات سے باہررہنے کی اجازت اورخاندان کے اراکین کی کفالت کرنے کی اہلیت شامل ہیں۔

گولڈن ویزا حاصل کرنےکے لیےکم ازکم ماہانہ تنخواہ کی ضرورت بھی حال ہی میں 50 ہزار درہم سے کم کرکے 30 ہزار درہم کردی گئی ہےاوراب بہت سے ہنرمند پیشہ ورافراد طویل مدتی رہائش حاصل کرنے کے اہل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zd9PZvF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو