کراچی: حکومت بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے خوراک و دیگر امدادی سامان پر مشتمل 40 کنٹینر روانہ کردیے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے 10 ہزار سے زائد زلزلہ زدگان کے لیے حکومت بلوچستان کی جانب سے خوراک سمیت دیگر اشیاء کراچی پورٹ سے روانہ کردی گئیں۔
اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی پوری دنیا نے مدد کی، اب ہماری باری ہے کہ صرف انسانیت کے ناطے لوگوں کی مدد کریں۔
میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ ترکی اورشام میں خطرناک زلزلہ آنے کے بعد وزیراعلی بلوچستان نے شامی بھائیوں کی مدد کے لیے 1 ارب روپے کی رقم مختص کی تھی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر احمد ناصر نے کہا کہ امداد کا مقصد ضرورت کی اس گھڑی میں شام کے متاثرین کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں خوراک، جان بچانے والی ادویات، خیمے ودیگر اشیاء شامل ہیں۔
ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق نے بتایا کہ 40کنٹینرز پر مشتمل امدادی سامان 25دنوں میں شام پہنچے گا اور حکومتی نگرانی میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
The post بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 40 کنٹینرروانہ کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2464094/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box