کراچی: پریڈی پولیس نے صدر میں قائم اسٹار سٹی مال سے لاکھوں روپے مالیت کے 30 سے زائد مہنگے موبائل فونز چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم چوری کے موبائل فونز اسی مال میں فروخت کرنے آیا اور آئی ایم ای آئی نمبروں کے میچ ہونے پر پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس نے صدر میں اسٹار سٹی مال سے 80 لاکھ روپے مالیت کے 30 سے زائد مہنگے موبائل فونز کی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت تنویر کے نام سے کی گئی ہے جو مانسہرہ کا رہائشی ہے اور صدر میں قائم ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ دکانیں بند ہونے کے دوران مال سے باہر ہی نہیں گیا اور جب ساری دکانیں بند ہوگئیں تو اس نے شیشے توڑ کر 80 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز چوری کرلیے اور موقع سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مال میں موبائل فونز کی دکانوں میں شٹر نہیں ہوتے اور شوروم کی طرح دکانیں ہیں جن کا شیشے کا دروزاہ بند کر کے دکاندار چلے جاتے ہیں جبکہ مال کی سیکیورٹی کے لیے کئی گارڈز موجود ہوتے ہیں۔پولیس نے سیکیورٹی گارڈز کو بھی واردات کے بعد شامل تفتیش کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم تنویز چوری کیے گئے قیمتی موبائل فون اسی مال میں فروخت کرنے آیا اور آئی ایم ای آئی نمبروں کے میچ ہونے پر پکڑا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم سے چوری کیے گئے موبائل فون برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
The post کراچی: 80 لاکھ کے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2464542/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box