شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب شبیر کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زینب شبیر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں مسکرائی، کم از کم ہم ایک ہی آسمان کے نیچے تھے۔‘
View this post on Instagram
زینب شبیر نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے مشرقی لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بادل، ہوا اور سورج۔‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں زینب شبیر نے کہا تھا کہ وہ پسند کی شادی کریں گی جبکہ اداکار اسامہ خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگوں کو ہماری جوڑی اچھی لگتی ہے۔‘
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں مثبت کردار بہت کرلیے اب کوئی منفی کردار چوخ و چنچل ادا کرنا چاہتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں زینب کا کہنا تھا کہ اسکول لائف بہت اچھی ہوتی ہے کیونکہ کالج جاتی ہی نہیں تھیں کوچنگ چلی جایا کرتی تھی۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oei7g2w
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box