تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 11 April 2023

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال نئے فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس کا مقصد ایپلی کیشن پر دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت کو برقرار رکھنا اور صارفین کو نئی سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ’کمپینن موڈ‘ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس سے صارفین ایک سے زائد اسمارٹ فون یا دیگر ڈیوائسز پر اس میسجنگ ایپ کو بیک وقت استعمال کر سکتے ہیں۔

کمپینن موڈ کی بدولت صارفین کے لیے مختلف ڈیوائسز پر بیک وقت میسجز بھیجنے، کال کرنے یا دیگر کام کرنا ممکن ہو جائے گا۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے دیگر ڈیوائسز کو مرکزی ڈیوائس سے لنک کر سکیں گے۔

اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنا آسان ہے، صارف جب جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا۔

اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد کیو آر کوڈ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیوائس سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اس وقت صرف ٹیبلیٹس کے لیے دستیاب تھا، مگر اب اس فیچر میں ایک سے زیادہ فونز کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اس ملٹی پل ڈیوائسز فیچر سے جس ڈیوائس پر بھی واٹس ایپ کو اوپن کیا جائے گا، میسجز اور فائلز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے تاہم بہت جلد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UOwq6G1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو