ترکیہ نے بحری صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ڈرونز سے لیس بحری جہاز کو بیڑے میں شامل کر لیا۔
ترک بحریہ کی تقویت مزید بڑھ گئی، جدید ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کیریئر آپریشنل ہو گیا۔ ٹی سی جی انادولو بحری جہاز ہیلی کاپٹر، گاڑیاں، جنگی جہاز لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
استنبول میں قائم شپ یارڈ میں ٹی سی جی انادولو کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔ جہاز کی تکیمل کا کام 6 ماہ کی مدت میں ہوا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ڈرونز کیریئر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی سی جی انادولو دنیا کا پہلا جنگی جہاز ہے جس پر ڈرون اترسکتےہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EfAcj3m
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box