مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ، لاہور میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتےکے دوران تیسری بار اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آٹے کے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی بھی مہنگی ہوگئی، ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ ہوا، مارکیٹ میں 130روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔
ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا تھیلا 5700 سے بڑھ کر 6150 روپے کا ہوگیا, دکانداروں کا کہنا ہے کہ مافیاز کی وجہ سے چینی مہنگی ہورہی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ صیام میں چینی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، حکومت نے وہ بھی مہنگی کردی ہے، مہنگائی کی ستائی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مافیاز کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ بڑھتی مہنگائی کو کنڑول کیا جا سکے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/L3HgGrN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box