بنکاک: جنوب مشرقی ایشیائی ملک تھائی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں چار افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ دارالحکومت بنکاک سے چھ سو کلومیٹر دور واقع سورت تھانی صوبے کے نواحی علاقے کھری رات نکوم میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں کے ایک سابق سربراہ کے گھر کے قریب پیش آیا تاہم پولیس کے مقامی نے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے باعث چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق پولیس حکام واقعے میں ملوث افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اس مقصد کے لئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے بعد ہی آشکار ہوسکے گا کہ فائرنگ کے محرکات کیا تھے؟
یہ بھی پڑھیں:جاپان کا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ رونما ہوا تھا جب ایک سابق پولیس سارجنٹ نے شمال مشرقی صوبہ نونگ بوا لام فو میں 36 افراد کو قتل کر دیا، جن میں سے 24 بچے بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ تھائی لینڈ کے عام شہریوں میں آتشیں اسلحے کی ملکیت کا رجحان اس خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔
سرکاری طور پر ایسے ہتھیاروں کے لیے لائسنس لینا لازمی ہوتا ہے لیکن اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں عام شہریوں کے پاس غیر قانونی ہتھیار بھی کافی بڑی تعداد میں ہوتے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yNPb1dh
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box