تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 5 April 2023

پشاور میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالا ٹریفک اہلکار معطل

 پشاور: محکمہ ٹریفک پولیس کے سربراہ قمر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کردیا جبکہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق ناصر باغ روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ون وے کی خلاف ورزی کی جس پر ٹریفک انچارج نے رکشہ ڈرائیور سے رکشے کی رجسٹریشن اور دیگر دستاویزات کا تقاضہ کیا جو رکشہ ڈرائیور کے پاس نہیں تھے۔

بعد ازاں ٹریفک انچارج نے اہلکار کو مذکورہ رکشہ ڈرائیور کیساتھ بٹھا کر رکشہ ٹرمینل میں بند کرنے کی ہدایت کی جس پر مذکورہ ڈرائیور بطرف حیات آباد سڑک کی صحیح سمت چھوڑ کر پل پر رکشے کو دوڑایا اور پل پر چڑھنے کے بعد ٹریفک اہلکار سے مزاحمت کی جس پر ٹریفک اہلکار نے اپنی دفاع کرتے ہوئے رائفل سے مذکورہ افغان شہری کو بٹ مارے۔

واضح رہے کہ چیف ٹریفک آفیسر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کردیا جبکہ ایس پی پیڈ کوارٹرز کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔

The post پشاور میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنیوالا ٹریفک اہلکار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2465519

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو