تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 17 April 2023

طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ

 پشاور / خیبر: طورخم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے جب کہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر طورخم بارڈر کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 2 زخمیوں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں اجراللہ اور خاصہ دار نامی ڈرائیورز شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جاری ہیں جب کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او عشرت علی خیبر نے بتایا کہ پہاڑی تودہ گرتے وقت مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے لہٰذا آگ پر قابو پانے کیلیے سر توڑ کوشش جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور عملہ جائے وقوعہ روانہ کردیا گیا ہے۔

 

The post طورخم بارڈر پر پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2470801/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو