تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 18 April 2023

مونگ پھلی مکھن کے صحت پر حیران کن اثرات

 مکھن کے حوالے سے یہ بات عام ہے کہ یہ وزن میں اضافہ اور جسم میں کولیسٹرول کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ مگر کچھ مکھن ایسے بھی ہیں جو آپ کی صحت کے بڑے مسائل حل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے ان میں پینٹ بٹر بھی شامل ہے۔

 آج ہم آپ کو پینٹ بٹر (مونگ پھلی ) کا مکھن کے فوائد اور اس کو بنانے کا اتنا آسان طریقہ بتا نے جارہے ہیں جسے جان کر آپ بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

تحقیق کے مطابق پینٹ بٹر ایک صحت بخش غذا ہے اور اس میں صحت کے لیے بہت سے غذائی اجزا اور وٹامنز پائے جاتے ہیں، جیسے کہ پروٹین، فائبر، وٹامن بی تھری، وٹامن بی سکس ، فولیٹ، میگنیشیم، کاپر اور مینگنیز۔

اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی فائیو، زنک، پوٹاشیم، آئرن اور سیلینیم بھی پائے جاتے ہیں، یہ غذائی اجزاء وزن میں کمی، دل کی بیماری سے لڑنے اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک چمچ پینٹ بٹر میں 8 گرام پروٹین ہوتا ہے جو کہ انڈوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ انڈے میں 6 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ روزانہ پینٹ بٹر کھانے کے کیا فوائد ہیں۔

پینٹ بٹر میں پروٹین اور فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو آپ کو طویل عرصے تک پیٹ بھرنے کا احساس دلاتی ہے۔ یہ وزن میں اضافے کو روکتی ہے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے،آپ اسے صبح اور شام کسی بھی وقت بھی کھا سکتے ہیں۔

پینٹ بٹر دل کے لیے مفید

پینٹ بٹر میں موجود مونو سرچوریٹڈ چربی صحت مند دل کے لیے اچھا ہوتا ہے یہ آپ کو دل کی بیماری سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

پینٹ بٹر پروٹین کا ذریعہ

پینٹ بٹر میں پروٹین کا ایک بہت اچھا ذریعہ موجود ہوتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ پینٹ بٹر میں 8 گرام پروٹین ہوتا ہے۔ اس لیے اسے روزانہ کھانا آپ کی صحت کئے بہتر ہوتا ہے۔

پینٹ بٹر فائبر کا خزانہ

پینٹ بٹر میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو آپ کی بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس کو کھانے سے بھوک زیادہ نہیں لگتی جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پینٹ بٹر وٹامنز اور معدنیات کا اچھا ذریعہ

پینٹ بٹر میں وٹامنز اور معدنیات جیسے وٹامن ای، فولک ایسڈ، میگنیشیم اور فاسفورس کثیر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ یہ تمام اہم غذائی اجزاء آپ کے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xPG4fBw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو