تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 25 April 2023

سوشل میڈیا پر میمز کیلئے مشہور بزرگ نے صارفین کو حیران کردیا

سوشل میڈیا صارفین اظہار رائے کے لیے جہاں مختلف اور نئے انداز اپناتے ہیں وہیں اپنی ٹائم لائنز پر مقبول میمز سے بھی پورا پورا فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران سامنے آنے والی تصاویر، ویڈیوز اور ان سے حاصل کردہ اسکرین شاٹس اتنی تیزی سے نمایاں ہوئے کہ ہر موقع پر بےدھڑک استعمال کیے گئے۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آپ کو ایک خوش شکل بوڑھے آدمی کی میمز کی تصاویر بھی نظر سے گزری ہوں گی جس میں وہ خوشگوار انداز میں کپ پکڑے، انگوٹھا دکھاتے ہوئے یا فون پکڑے ہوئے اور بہت سے دیگر انداز کے ساتھ نظر آتے ہیں۔

یہ صاحب ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک ریٹائرڈ الیکٹریکل انجینئر اور ماڈل ایندراس اسٹیون اراٹو ہیں، ایندراس 1945 میں پیدا ہوئے، سوشل میڈیا پر ان کی وجہ شہرت ان کے چہرے کے تاثرات اور مصنوعی مسکراہٹ ہے، ایندراس سال 2011 سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہیں۔

ان کی ایک تصویر گزشتہ دنوں ” ہائیڈ دا پین ہیرالڈ” نامی سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ کی گئی تھی جس کے 4لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

مذکورہ تصویر میں انہوں نے ایک ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس کے فرنٹ پر”آئی ایم آ میم ناٹ آ انفلوائنزر” لکھا ہے، 77سالہ ماڈل کا اپنے ایک پیغام میں کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہر شخص یہ بات جان لے کہ وہ دنیا کے سب سے مشہور چہروں میں سے ایک ہونے کے باوجود خود سے متاثر نہیں ہیں، میں محض ایک میم ہوں اور ایک عام سا انسان ہوں۔

ایک میڈیا انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پہلے میں نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ میمز دیکھیں تو مجھے بہت عجیب اور ناگوار گزرا کیونکہ ان میں کچھ باتیں بہت بدتمیزی یا نفرت انگیزی پر مبنی تھیں۔ اس صورتحال میں میرا دل چاہا کہ میں وہ تمام سائٹس بلاک کردوں جہاں وہ نظر آرہی تھیں لیکن یہ مسئلہ کا مستقل حل نہیں تھا۔

پہلے تو میں خود کو اتنا مشہور نہیں سمجھتا تھا لیکن بعد میں بہت سے لوگوں نے مجھے راہ چلتے پہچاننا شروع کردیا اور سیلفی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تو میں نے بھی انکار نہیں کیا کیونکہ مجھے ان کی آنکھوں میں خوشی نظر آئی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4eqR7JE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو