تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 25 April 2023

کراچی میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن غلام رسول ارباب نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے جس میں مقتولہ کے دیور حمیداللہ نے اپنی بھابھی 32 سالہ روزینہ کو سر پر گولیاں مار کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 3 خول ملے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ گھر سے چلی گئی تھی جبکہ مقتولہ کا شوہر میانوالی جیل میں منشیات برآمدگی کے کیس میں قید ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کرتے ہوئے فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے کھوئی گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ امام علی زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

The post کراچی میں دیور نے بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2473753/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو