اسلام آباد: آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں معاشی استحکام کے لئے مثبت کردار ادا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے معاشی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگزمیں ورچوئل شرکت کی، اجلاس میں آئی ایم ایف کےجاری پروگرام کی پیشرفت پرتبادلہ خیال سمیت آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان میں پیشگی اقدامات پرعملدرآمد کاجائزہ لیاگیا۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف ٹیم کو ملک کو درپیش معاشی چیلنجزسےآگاہ کیا، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نویں اقتصادی جائزے کے تحت تمام پیشگی اقدامات مکمل ہوچکے، ہم آئی ایم ایف کےساتھ طےشدہ اقدامات پورا کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔
وزیرخزانہ نے نویں جائزہ کو مکمل کرنےمیں تعاون پرڈائریکٹرآئی ایم ایف کا شکریہ اداکیا،اجلاس میں ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا،طارق باجوہ،طارق پاشابھی ورچوئل اجلاس میں شریک ہوئے اس کے علاوہ امریکا میں پاکستانی سفیرمسعوداحمد خان،گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےشرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹرآئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ بورڈ کی منظوری کےبعد اسٹاف لیول معاہدہ پرجلد دستخط ہونگے،امید ہےکہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈے پراپنی پیشرفت جاری رکھےگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QOxH95d
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box