کراچی : : یوم علیؓ کے موقع پر ملک بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیر خدا حضرت علی ؓ کا یوم شہادت آج بروز اکیس رمضان المبارک کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکل کر شام کو کھارادر میں واقع امام بارگاہ حسینیہ پہنچے گا۔
کراچی میں یوم حضرت علیؓ کےموقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گیے ہیں ، جلوس کی گزرگاہ اوراطراف کی گلیوں کو کنٹینرز لگا بند کردیا گیا ہے۔
جلوس کے راستوں اور دکانوں کو بھی سیل کردیا ہے ، جلوس کی گزرگاہوں پرپولیس اوررینجرز کی نفری تعینات ہے اور اسنیپ چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
یوم علیٰ کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی ہے، ایم اے جناح روڈ سے شارع فیصل اورلسبیلہ تک موبائل سروس بند ہے۔
دوسری جانب لاہور میں یوم شہادت حضرت علیؓ کامرکزی جلوس مبارک حویلی سےبرآمدہوگا اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر شام ساڑھے6 بجےاختتام پذیرہوگا۔
جلوس کی سیکیورٹی کیلئے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہے اور جلوس کے روٹ پرتمام مارکیٹیں بند ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/o4XNEzi
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box