تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 26 April 2023

مایا علی کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایا علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ There is never a wrong time for Polka dot…

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ مایا علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے اداکارہ اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں بھی مایا علی نے تصاویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔

مایا علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں (رخشی) اور شہریار منور نے (اسلم) کا کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شبیر جان، حسن شہریار یاسین، نوشین شاہ، صبا فیصل ودیگر شامل تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wIQaj0q
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو