تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 26 April 2023

پی ٹی آئی امیدوار کی خودکشی کی کوشش

الیکشن کے لیے پارٹی ٹکٹ تبدیل ہونے پر پی ٹی آئی کے امیدوار نے خودکشی کی کوشش کی۔

پنجاب میں عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر فیصل آباد ‏سے ٹکٹ تبدیل ہونے پر پی ٹی آئی امیدوار احسان طور نے خودکشی کی کوشش کی۔

احسان طور کے والد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر‏احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی نے پنجاب میں اکیس نشستوں پر امیدوار تبدیل کر دیے ہیں جب کہ خالی رہ جانے والے نو حلقوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 7 سے طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے اجمل صابر، پی پی 11 سے عارف عباسی ، پی پی 73 سے سہیل گجر، پی پی 79 سے نذیر صوبی، پی پی 50 سے افضل مہیسر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہور سے فیاض بھٹی، پی پی 101 سے شہیر داؤد، پی پی 108 سے ندیم آفتاب سدھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر اور پی پی 201 سے محمد سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ کو ٹکٹ مل گیا، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ، پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق، پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، اور پی پی 276 سے معظم جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eglESa1
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو