اسلام آباد: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ معائنے کے بعد حادثے کا شکار طیارے کو’ایئرکرافٹ ان گراونڈ’ قرار دے دیا گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ رن وے پر قطر ایئرویز کی پرواز 614 کے پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر “گو اراؤنڈ” کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا،دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھی گئیں،ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔
ایئربس کمپنی کو بھی قطرائیرویز 614 ٹیل اسٹرائیک کے واقعے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ ایئرکرافٹ انجینئروں نے معائنے کے بعد طیارے کو (AOG) یعنی ‘ایئرکرافٹ ان گراونڈ’ قرار دے دیا ہے۔
ایئر وردینس اور طیارہ حادثات کی تحقیقات پرمامور ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے آئی آئی بی)نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔
ایئرلائن نے کیو ٹی آر 615 کے مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا ہے۔ طیارے میں عملے سمیت 277 مسافر سوار تھے۔
The post اسلام آبادایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2470291/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box