ممبئی: بھارت کی پہلی مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی مشہور بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین دل کا دورہ پڑنے کے ہفتوں بعد کام پر لوٹ آئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین گزشتہ روز ریاست راجستھان پہنچیں جہاں ’آریہ 3‘ کے کچھ حصوں کی عکس بندی کی گئی۔
انہوں نے اس متعلق مداحوں کو آگاہ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کیا اور اپنے بنگالی مداحوں کو بنگالی نئے سال پر مبارکباد بھی دی۔
متعلقہ: سشمیتا سین نے خود کیلیے مہنگا ترین تحفہ خرید لیا
ویڈیو میں سشمیتا سین کو انتہائی خوش اور صحت مند دیکھا جا سکتا ہے۔ لائیو سیشن میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی شروعات ہے، میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں، مجھے فیز کی محبت کی ضرورت ہے۔
View this post on Instagram
اپنی پسندیدہ اداکارہ کو انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ سب نے ان کی صحت کے لیے دعائیں دیں اور سیٹ پر لوٹنے پر مبارکباد دی۔ ایک نے لکھا کہ ’آپ کی مسکراہٹ اور آواز بہت خوبصورت ہے۔‘
یاد رہے کہ سشمیتا سین گزشتہ ماہ اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ حال ہی میں انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں انجیو پالسٹی کروانی پڑی۔ ہارٹ اٹیک کی خبر سنتے ہی مداح انتہائی پریشان ہوئے تھے۔
بعد ازاں اداکارہ نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا تھا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں۔ مجھ سے محبت اور دعائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ڈاکٹروں کا بھی شکریہ کہ انہوں نے صحیح فیصلہ لیا۔‘
دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی جھلک
11 مارچ کو سشمیتا سین نے لیکمی فیشن ویک 2023ء میں نہ صرف شرکت کی تھی بلکہ ریمپ سے اپنا جادو بکھیرا تھا۔ وہ ریمپ پر واک کے دوران انتہائی خوش نظر آ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uOnZodN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box