تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 14 April 2023

عمران خان کا پرُامن احتجاج کا اعلان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد پرُامن احتجاج شروع کرنا ہے ان کا پلان ہےکہ 27تاریخ سے دوبارہ پکڑ دھکڑ شروع کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں ابھی تک ن لیگ کا کوئی بندہ نہیں پکڑا گیا لیکن نگراں حکومت میں ہمارے 3ہزار کارکنان گرفتار کیے کسی نگراں حکومت میں ایسا ظلم نہیں ہوا جیسے اب ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ظلم پرخاموش نہیں رہ سکتے قوم سے کہتا ہوں تیاری کرے عید کے بعد پُرامن احتجاج شروع کریں گے، ہوش کے ناخن لیں اس قوم کو بچائیں جب تک الیکشن نہ ہوں ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو صرف سپریم کورٹ بچا رہی ہے سپریم کورٹ بیٹھ گئی توملک میں جمہوریت ختم ہوجائےگی پوری قوم کو سپریم کورٹ اور آئین کے ساتھ کھڑا ہونا پڑےگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xHXPD4l
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو