اے آر وائی ڈیجیٹل کی مقبول ترین ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” سمیت بے شمار ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار ہمایوں سعید نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ ایک بہت اچھے اور بااخلاق انسان بھی ہیں۔
اس بات کا اعتراف ان کے ساتھ کام کرنے والی ساتھی اداکاراؤں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پروگرام کی میزبان ندا یاسر سے ان سے مختلف سوالات کیے۔
پروگرام میں اداکارہ عائشہ عمر، ایمان علی، سونیا اور سارہ موجود تھیں، میزبان ندا یاسر نے پہلے ہمایوں سعید سے ان اداکاراؤں کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی جس کے جواب میں انہوں نے باری باری سب کے بارے میں بتایا۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ عائشہ عمر کبھی کسی کی برائی نہیں کرتی اور اس کی انڈسٹری میں سب لوگوں سے اچھی دوستی ہے، اور اگر سونیا کی بات کی جائے تو سونیا کی سب سےا چھی کوالٹی یہ ہے اس سے جو کام کرنے کا کہا جائے بہت خوش الوبی سے پورا کرتی ہے۔
ماڈل اور اداکارہ ایمان علی سے متعلق بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ منہ پھٹ لڑکی ہے، لیکن یہ اس کی اچھی بات ہے کیونکہ وج اس کے دل مین ہوتا ہے وہی زبان پر ہوتا ہے۔
سارہ کے بارے ہمایوں کا کہنا تھا کہ اس میں وہ تمام کوالٹیز ہیں جو ایک اچھے انسان میں ہونی چاہیئں، یہ کام کرنے سے کبھی نہیں تھکتی، چاہے کتنی ہی شوٹنگ کرالو کرکے دم لیتی ہے۔
میزبان ندا یاسر نے اب ان اداکاراؤں سے ہمایوں سعید سے متعلق ان کے خیالات جاننے کیلئے یہ سوال پوچھا جس کے جواب میں سونیا نے کہا کہ ہمایوں سعید کام کے دوران کسی بھی سچویشن کو اچھی طرح ہینڈل کرلیتے ہیں میں نے کبھی انہیں غصے میں نہیں دیکھا۔
ایمان علی نے کہا کہ یہ بہت شریف اور مہمان نواز انسان ہے جب بھی اس کے گھرگئی ہوں یہ اور اس کی بیوی بہت عزت اور اخلاق سے پیش آتے ہیں۔
عائشہ عمر نے کہا کہ ہمایوں اپنے آس پاس کے لوگوں کا بہت خیال کرتے ہیں اور ادھر کی بات ادھر نہیں کرتے باتوں کو راز میں رکھتے ہیں اور ہنس مکھ بھی ہیں۔
سارہ نے کہا کہ میں نے صرف ہمایوں کے ساتھ ڈرامے میں کام کیا ہے لیکن جتنا بھی جانتی ہوں وہ یہ کہ یہ بہت اچھے انسان ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n4ok68s
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box