لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اعتماد نہیں کرسکتا۔
نجی ٹی وی کو ایک تازہ انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی لیکن اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرائی گئی تو پتہ چلا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہم سے جھوٹ بولتا رہا، مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک برس قبل آگاہ کردیا تھا کہ باجوہ تمہارے خلاف ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ساری غلطیوں کو سیکھ کر اب پنجاب کیلئے ایسا وزیراعلیٰ لاؤں گا جو اس کو اوپر لے کر جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہر کسی پر بھروسہ اور اعتماد کرکے بھارتی قیمت ادا کی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اگر وزیر اعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں تو جولائی میں سب الیکشن ایک ساتھ ہوسکتے ہیں۔
The post دوبارہ وزیراعظم بن کر کسی پر اندھا اعتماد نہیں کروں گا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2473092/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box