تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 April 2023

سہانا خان نے شاہ رخ خان کا مذاق کیوں اڑایا؟

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان ماضی میں ان کا مذاق اڑایا کرتی تھیں جس کی دلچسپ وجہ بھی انہوں نے خود ہی بیان کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2015ء میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ میری بیٹی میرا مذاق اڑاتی تھی۔

سُپر اسٹار نے بتایا تھا کہ سہانا کہتی تھی کہ آپ کے چلنے کا اسٹائل ایسا ہے کہ ہر کوئی آپ کو آسانی سے پہچان سکتا ہے، میں ٹوئٹر کی جانب سے دی گئی ایک بڑی سی جیکٹ پہن کر باہر نکلتا تھا تاکہ لوگ مجھے پہچان نہ سکیں لیکن سہانا مجھ پر ہنستی تھی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ جب میں نے اس سے وجہ پوچھی تو وہ کہنے لگی کہ میں کئی بار آپ کے ساتھ باہر گئی، جب بھی گاڑی کا دروازہ کھولا تو لوگوں نے اشارہ کیا کہ وہ شاہ رخ خان ہیں، اور مجھے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

سہانا بہت جلد اپنے فلمی کیریئر کی شروعات فلم ’دی آرچیز‘ سے کرنے والی ہیں جس کی ہدایتکار زویا اختر ہیں۔ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

’دی آرچیز‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بالی وڈ فنکاروں کے بچے اسکرین پر نظر آئیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hE7fSio
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو