تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 1 April 2023

رام چرن کیلیے دو لڑکیاں آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں، ویڈیو وائرل

جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے مشہور اداکار رام چرن کے لیے ایک کالج کی دو طالبات آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رام چرن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں ہے۔ اداکار کی شہرت میں سُپر ہٹ فلم ’آر آر آر‘ کی ریلیز کے بعد کافی اضافہ ہوا۔

رام چرن اکثر اپنی مقبولیت اور فلموں کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک کالج کی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دو طالبات آپس میں لڑ رہی ہیں۔ دونوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں بات ہاتھا ہائی تک جا پہنچی۔ لڑکیوں نے ایک دوسرے کے بال بھی نوچے۔

کہا جا رہا ہے کہ اداکار رام چرن طالبات میں لڑائی کی وجہ بنے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

مذکورہ ویڈیو پر بہت سے صارین نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک نے لکھا کہ ’کس نے لڑائی جیتی، بس میرے لیے یہی اہم بات ہے۔‘ دوسرے نے لکھا کہ دونوں ایک احمقانہ بحث کی وجہ سے لڑ رہی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/djzgAXL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو