وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی پی ٹی آئی امیدوار کے ساتھ لیک ہونے والی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ آڈیو لیکس نے ثاقب نثار کا کردار بے نقاب کر دیا، ان کے بیٹے کی آڈیو آئی ہے جس میں پارٹی ٹکٹ کا ڈیڑھ کروڑ روپے مانگا گیا۔
ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کا ذمہ دار پچھلی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنے کی حکومت میں اُن لوگوں (دہشتگردوں) کو بلایا گیا کہ دوبارہ شہری بن کر رہیں، جنہوں نے ساری زندگی کلاشنکوف کے سوا کوئی کام نہیں کیا وہ کیسے شہری بنیں گے؟ اللہ کے کرم سے پنجاب میں دہشتگردی ناپید ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جب 126 کا دھرنا ختم کیا تو اگلے دن میاں صاحب (سابق وزیراعظم نواز شریف) نے اسے فون کر کے کہا تھا کہ ملک میں دہشتگردی ہے آئیں اس کو روکنے کی حکمت عملی بنائیں، نواز شریف نے ملک و قوم کی خاطر فون کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج خیبر پختونخوا میں حالات دوبارہ خراب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے دہشتگردی نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے، سمجھ سے باہر ہے کہ دہشتگردوں کو دوبارہ واپسی کا راستہ کیوں دیا گیا۔
نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس بات پر سزا دی کہ بیٹے کی فیکٹری سے تنخواہ کیوں نہیں لی، میاں صاحب کے پیچھے بابا زحمتے اور دیگر لوگ تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mpd2HkZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box