تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 April 2023

کرشنا ابھیشیک ’دی کپل شرما شو‘ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

ممبئی: معروف کامیڈین و اداکار کرشنا ابھیشیک ’دی کپل شرما شو‘ کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں، اس متعلق تفصیل سامنے آئی ہے۔

’دی کپل شرما شو‘ نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بڑے شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ اس میں اکثر بالی وڈ کی معروف شخصیات مہمان بنتی ہیں۔ شو کے میزبان کپل شرما ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

کرشنا ابھیشیک کا شو میں ’سپنا‘ نامی لڑکی کا کردار کافی پسند کیا جاتا ہے۔ کامیڈین بالی وڈ کے سُپر اسٹار گووندا کے بھانجے ہیں۔

سامنے آنے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک ’دی کپل شرما شو‘ کی صرف ایک قسط کیلیے کم از کم 10 سے 12 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل پیسوں کے تنازع پر کامیڈین نے شو کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ بعد ازاں دیکھنے والوں نے ان کی واپسی کا مطالبہ کیا اور اب وہ دوبارہ شو کا حصہ بن گئے ہیں۔

کامیڈین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں پیسوں سے متعلق اظہار خیال کیا تھا۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ اب ان کے معاوضے میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QtFeA7r
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو