بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن بیٹی راشا تھاڈانی کو دھکا دے کر سیلفی بنانے والے شخص پر غصے میں آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن ممبئی ایئرپورٹ پر سیلفی بنانے والے شخص کو اس وقت ٹوک دیا جب وہ ان کی بیٹی راشا کو دھکا دے کر سیلفی بنانے لگا۔
روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ’آپ بچوں کو دھکا مت دیجیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن پدما شری ایوارڈ وصول کرنے کے بعد دہلی سے واپس ممبئی پہنچیں تھیں اس موقع پر ان کے ساتھ بیٹی راشا تھاڈانی بھی موجود تھیں۔
ایک شخص نے روینہ کے ساتھ تصویر بنانے کی کوشش کی جس پر اداکارہ نے کہا کہ بھائی صاحب آپ بچوں کو دھکا مت دیجیے۔
مذکورہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روینہ اور ان کی بیٹی گاڑی کے قریب پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پدما شری ایوارڈ ملنے پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
روینہ ٹنڈن نے 90 کی دہائی میں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ اداکارہ نے یش کی فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو میں بھی سیاست دان کا کردار نبھایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MKlNDgy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box