تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 6 April 2023

سپریم کورٹ فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے، عمران خان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور زمان پارک میں پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات میں عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں پر تقسیم سے متعلق مشاورت کی اور ایک ہفتے میں امیدوار فائنل کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ ’عوامی سمندر نے امپورٹڈ حکمرانوں کو دن میں تارے دکھا دیے، نااہل حکومت جتنا مرضی رونا دھونا کرے الیکشن ہر صورت ہوکر رہیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سپریم کورٹ فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کررہے ہیں، عوام عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی سربلندی کیلیے سڑکوں پر نکلنے کیلیے تیار ہے، عید کے بعد انتخابی جلسوں کا آغاز کروں گا‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم اور کابینہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل نہ کریں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اس موقع پر پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ غیر آئینی قراردادیں سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہیں روک سکتیں، الیکشن کمیشن نے عدالتی حکم پر عملدرآمد شروع کر کے عقلمندی کا ثبوت دیا، حکومت کی بھی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کردے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’الیکشن کے بعد پنجاب میں ترقی اور خوش حالی کا ازسر نو سفر شروع ہوگا‘۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، انہیں مشورہ ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے انجام سے عبرت حاصل کریں۔

پی ٹی آئی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’مریم نواز، رانا ثنا اور اعظم نزیر تارڑ کے احمقانہ فیصلوں سے حکومت بند گلی میں آگئی ہے اور اب اُس کے پاس کوئی راستہ باقی نہیں رہا‘۔

The post سپریم کورٹ فیصلے پر قرارداد لانے والوں کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کریں گے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2465976/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو