کراچی: ہمدرد یونیورسٹی کے طلبہ نے سالانہ تحقیقی سیمینار میں بتایا ہے کہ نوجوانوں میں حد سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت اور تنہائی میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا رجحان ان کی سماجی زندگیوں میں تیزی سے منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔
18 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوان غیرمحسوس طور پرشدت سے اس بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں، سالانہ سیمینار میں 13 تحقیقی پروجیکٹ پیش کیے گئے جن میں 3 بہترین ریسرچ پروجیکٹ کو انعامات کا حقدار قرار دیا گیا۔
پہلا انعام کراچی کے نوجوان بالغوں میں سماجی اضطراب کی خرابی کی تشخیص اور برائی کے ساتھ اس کا تعلق کے عنوان پر ریسرچ پروجیکٹ کو دیا گیا۔
دوسرا انعام اسمارٹ فون کی لت، سوشل میڈیا کا استعمال اور نوجوانوں کی سماجی تنہائی ، تمباکو کے نقصانات کو کم کرنے والی مصنوعات اور تیسرا انعام سندھ (تھر پار کر)کی عام خواتین میں ان کے مخصوص ایام میں حفظان صحت کے اصولوں اور صفائی کا ادراک کے عنوان پر ریسرچ پروجیکٹ کو دیا گیا۔
اول و دوم انعام پانے والے پروجیکٹ کے گروپ لیڈر محمدانس اور مستفیض روحما نے بتایا کہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49.2 فیصد نوجوان 24 گھنٹۃ میں 3 سے 6 گھنٹے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں جس سے انکی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ایسے نوجوان جلدسماجی تنہائی کا شکارہو جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے مثبت پہلو ایک طرف تاہم تنہائی میں نوجوانوں کی سائبر غنڈہ گردی اور پب جی جیسے گیم کی جانب رغبت ان کی زندگیوں کو بسا اوقات موت کی دہلیز تک لے جاتی ہے، سروے میں سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کرنے والوں کونشہ کے عادی افراد کی طرح ’’سماجی لت‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے۔
تمباکو کے استعمال کے حوالے سے محققین کا کہنا تھا کہ ای ٹوبیکو عام تمباکو کے متبادل کے طور پر سامنے آئی ہے ای سگریٹ روایتی سگریٹ کے مقابلے میں کم نقصان دہ ہوتی ہے اسی لیے اس کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
معروف سگریٹ ساز کمپنیاں بلو سگریٹ اور اب ای سگریٹ پر توجہ دے رہی ہیں اور نوجوانوں کو جدید طریقے سے نیکوٹین کا عادی بنارہی ہیں، پاکستان میں ای سگریٹ کے فروغ پانے کی بڑی وجہ اس کے مختلف اقسام کے ذائقے (فلیورز) ہیں جو سگریٹ پینے والوں کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔
The post نئے طریقے، سگریٹ کمپنیاں نوجوانوں کو نکوٹین کا عادی بنانے لگیں، مقررین appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2468178/9812
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box