تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 18 April 2023

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی بازیابی سے متعلق اہم پیشرفت

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد جمال صدیقی کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فہد جمال صدیقی چند روز قبل گھر واپس پہنچ گئے تھے۔

کارکن کے گھر لوٹنے پر وکیل حسنین چوہان نے بازیابی کیلئے دی گئی درخواست واپس لے لی، ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی نے بھی عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

پولیس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر درخواست گزار کو مقدمہ اندراج کیلئے طلب کیا گیا تھا، درخواست گزار کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فہد جمال صدیقی کی اہلیہ نے بتایا کہ اس کا شوہر فہد جمال صدیقی گھر آگیا ہے، درخواست گزار مزید قانونی کارروائی نہیں چاہتی، جس پر عدالت نے بازیابی سے متعلق درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

واضح رہے کہ فہد صدیقی کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/u9J2mNg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو