تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 13 April 2023

نواز شریف اور مریم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

مکہ مکرمہ : مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، شریف فیملی کے اراکین عمرہ ادائیگی کے بعد آج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی، ان کے ہمراہ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر اہلخانہ نے عمرے کیا۔

حرم مکی پہنچنے پر شریف فیملی کے اراکین نے اللہ کا شکر ادا کیا، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی ترقی کے لیے دعا کی جب کہ مریم نواز شریف نے خوشی اور عقیدت کا اظہار کیا۔

شریف فیملی کے اراکین عمرہ ادائیگی کے بعد آج مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں نواز شریف اور مریم نواز شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہیں ، نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ سعودی عرب میں گزاریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XGhx5mu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو