تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 21 May 2023

یوٹیوب پر اب اشتہار کا دورانیہ کتنا ہوگا؟ نئی پالیسی کا اعلان

مشہور و معروف ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب انتظامیہ نے ایک اور نئی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ویڈیو کے دوران اشتہارات کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب براڈ کاسٹ نے اعلان کیا ہے کہ یوٹیوب جلد ہی ٹی وی پر دیکھے جانے والے مواد میں 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات کا اضافہ کرے گا جس کو آگے نہیں بڑھایا جاسکے گا، یعنی ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کا استعمال کسی روایتی ٹی وی چینل جیسا ہی ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر ابھی ایسے اشتہارات کا دورانیہ 15 سیکنڈ کا ہوتا ہے جن کو سکپ کرنا ممکن نہیں ہوتا مگر نئی تبدیلی کے تحت یہ دورانیہ 30 سیکنڈ تک بڑھایا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے اشتہارات کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی پہلے مرحلے میں امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرائی جارہی ہے اور اسے آنے والے مہینوں میں دنیا بھر تک توسیع دے دی جائے گی۔

یوٹیوب انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یوٹیوب سلیکٹ کے 70 فیصد امپریشن ٹی وی سے آتے ہیں جو طویل اشتہارات کے لیے اس کو مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یوٹیوب کے سی ای او نِیل موہن نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ اپنے گھروں میں بڑی اسکرین پر یوٹیوب دیکھنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bJvsmYF
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو