تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 21 May 2023

نتائج کے لیے مواد نہ مل سکا؛ کیمبرج پاکستان میں منسوخ شدہ دو پرچے دوبارہ لے گا

  کراچی: کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے 10 اور 12 مئی کو ملکی حالات کے تناظر میں منسوخ کیے گئے اے لیول کے دو مضامین کے پرچے پاکستان میں دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ریاضی و تاریخ پاکستان کے اے لیول کے پرچے پورے ملک میں بیک وقت 21 جون کو بالترتیب صبح و دوپہر کے اوقات میں لیے جائیں گے جبکہ ان کے نتائج 18 اگست تک جاری کردیے جائیں گے۔

واضح رہے کے اے لیول کے باقی تمام نتائج کے اجراء کی تاریخ 10 اگست مقرر کی گئی ہے برٹش کونسل کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے اسکولوں/کالجوں اور پرائیویٹ امیدواروں کا آگاہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے 10 ، 11 اور 12 مئی کو منسوخ کیے گئے پرچے دوبارہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا اور اسی لیے ملتوی postponed کے بجائے منسوخی cancelled کا لفظ استعمال کیا گیا تھا جبکہ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ چونکہ کیمبرج کے طلبہ جب انھی مضامین کے دیگر components کے پرچے دیں گے تو وہاں کے نتائج کے ذریعے منسوخ شدہ پرچے کی ایوریج مارکنگ کردی جائے گی۔

اب بتایا جارہا ہے کہ چونکہ اے لیول میں ہسٹری کے پرچے کا دوسرا حصہ نہیں ہوتا جبکہ میتھومیتھکس کے پرچے کے دونوں حصے 10 اور 12 مئی کو ملکی حالات کے تناظر میں منسوخ ہوگئے تھے لہذا ان دونوں مضامین کی ایوریج مارکنگ ممکن نہیں رہی تھی جس کو سامنے رکھتے ہوئے مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

برٹش کونسل کے ذرائع کے مطابق کئی ہزار طلبہ پورے ملک سے ان دو پرچوں میں شریک ہونگے تاہم اس میں ہسٹری کے پرچے میں شریک ہونے والے طلبہ کی تعداد محدود ہے ادھر کراچی کے ایک نجی کالج کی پرنسپل کے مطابق ان کے اسکول کو اس سلسلے میں برٹش کونسل کے زریعے ای میل موصول ہوئی ہے جس کے مطابق 7 جون تک برٹش کونسل اس سلسلے میں طلبہ کے لیے امتحانی مراکز کا تعین کردے گا پرنسپل کے مطابق دوبارہ لیے جانے والے دونوں پرچے A2 کے ہیں۔

واضح رہے کہ منسوخ شدہ دیگر پرچوں کے نتائج ان ہی مضامین کے دیگر حصوں کے دیے گئے امتحانات سے لیے جائیں گے۔

The post نتائج کے لیے مواد نہ مل سکا؛ کیمبرج پاکستان میں منسوخ شدہ دو پرچے دوبارہ لے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2486525/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو