وزیر دفاع خواجہ آصف نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کوئی منصوبہ نہیں تاہم 9 مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث ہوا انہیں چھوڑا نہیں جائےگا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ بھی 9 مئی کےواقعات کی مذمت نہیں کی جو حرکتیں ہوئی ہیں قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ان کا منصوبہ تھا کہ عمران خان گرفتار ہو گا تو توڑپھوڑ کر کے ردعمل دینا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نےہمارے خلاف منصوبہ بندی سےجعلی خبریں چلوائیں این سی اے کا لفافہ عمران خان نے کابینہ کو کیوں نہیں دکھایا تھا فوج نے اکسانے کے باوجود انتہائی تحمل کامظاہرہ کیا ایسےلوگوں کو آرمی ایکٹ نہیں تو کیا آوارہ گردی ایکٹ میں پکڑیں کیا ایسےکام کرنےوالوں کوٹریفک چالان میں پکڑیں؟
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لنگڑاپن چند گھنٹے میں کیسےختم ہو گیا؟ کسی بندے کو غائب نہیں کریں گے یہاں بھی اللہ کے سامنے بھی جواب دینا ہو گا گرفتارخواتین تمام توڑپھوڑ میں ہراول دستہ تھیں جوحرکتیں ہوئی ہیں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eduELt9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box