ممبئی: بھارت میں 29 سالہ معروف ٹیلی ویژن اداکارہ سوچندرا داس گپتا سڑک حادثے میں موت کے منہ میں چلی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوچندرا داس گپتا نے گزشتہ شب ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد آن لائن سروس سے بائیک رائیڈر کو بُک کیا اور راستے میں حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق بائیک رائیڈر نے سائیکل سامنے آ جانے کے بعد اچانک بریک لگائی تو اداکارہ جھٹکا لگنے کی وجہ سے گر پڑیں، اسی دوران پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک ان پر چڑھ گیا۔
عین شاہد نے پولیس کو بتایا کہ سوچندرا داس گپتا نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا لیکن وہ بچ نہ سکیں، لوگوں نے فوراً انہیں اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ٹریفک حادثے میں ان کی ہلاکت کی خبر سے اہل خانہ اور مداحوں کو جھٹکا لگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/VxMcFeq
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box