تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 22 May 2023

’بُرے کام کا بُرا انجام‘ ثقلین قتل کے الزام میں گرفتار

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل من آنگن کی آخری قسط میں ثقلین کو ساس کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل من آنگن میں انمول بلوچ (ماہ نور)، زین بیگ، عمران اسلم (ثقلین)، شازیل شوکت (رمشا)، رئید عالم (ماہیر)، عالیہ علی (اریبہ)، عدنان صمد خان (عاشر) ودیگر شامل تھے۔

من آنگن کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

ڈرامے کی کہانی تین بہنوں عالیہ علی، انمول بلوچ اور شازیل شوکت کے گرد گھومتی تھی جہاں تین بیٹیوں کی ماں پرورش کرتی ہے اور بڑے داماد کو جائیداد کے لیے ان کو ناصرف دھوکا دیا جاتا ہے بلکہ اسپتال میں زیر علاج ساس کو بھی قتل کردیا جاتا ہے۔

آخری قسط میں دکھایا گیا کہ ثقلین کو پولیس نے ساس کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کی دوسری بیوی کو بھی فراڈ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ماہ نور اور سرمد کے درمیان غلط فہمیاں دور ہوگئیں ہیں اور رمشا کی بھی ماہیر سے شادی ہوگئی ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے اور اس میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کی تعریف کی گئی ہے۔

یوٹیوب پر کچھ ناظرین کا کہنا ہے کہ ثقلین کے ساتھ اچھا ہوا وہ اسی سزا کا مستحق تھا جبکہ کچھ ثقلین کی حمایت کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اریبہ کو ثقلین کو معاف کردینا چاہیے تھا۔

آپ کو من آنگن کی آخری قسط کیسی لگی ؟ کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mUdb5zc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو