کراچی : گزشتہ سال نومبر میں پولیس اہلکار کو گولی مار کر قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم سوئیڈن سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں شاہین فورس کے پولیس اہلکار عبدالرحمان کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث مفرور ملزم خرم نثار کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم خرم نثار کو سوئیڈن سے گرفتار کیا گیا ہے ملزم خرم نثارسوئیڈن کی شہریت بھی رکھتاتھا، اسی لیے وہ واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
کراچی پولیس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا تھا، ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرکے10 سے15دن میں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملزم خرم نثار نے گزشتہ سال کے آخر میں ایک پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا، ملک سے فرار ہونے کے بعد ملزم نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا جس میں اس نے بتایا کہ میں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی تھی کیونکہ پہلے پولیس اہلکار نے گولی چلانے کی کوشش کی لیکن گولی چل نہیں سکی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/h015ipN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box