تمام غذائیں قدرت کا ایک انمول تحفہ ہیں اور ان کے ہر گروپ میں مختلف اجزا پائے جاتے ہیں جن کا متوازن استعمال جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے، ان سبزیوں میں سے ایک ’’کدو‘‘ بھی ہے
کدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ ترکاری تھی، اس کا استعما ل صرف سنت ہی نہیں بلکہ اس کے کئی طبی فوائد بھی ہیں۔ اس میں موجود قدرتی وٹامن سی، سوڈیم، پوٹاشیم اور فولاد نہ صرف طاقت بخش ثابت ہوتا ہے۔
عام زندگی میں ہم کدو کو صرف خوراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن اس کے اور بہت سے فائدے ہیں، ہم یہاں وہ چند نسخے پیش کررہے ہیں جن میں کدو کو دوا کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
دانت درد میں افاقہ
دانت میں درد ہونے کی صورت میں کدو کا گودا پانچ تولے اور لہسن ایک تولہ لے کر دونوں کو ایک سیر پانی ڈال کر خوب اچھی طرح سے پکائیں جب گودا آدھا جل جائے تو اسی نیم گرم پانی سے کلیاں کریں۔ انشاء اللہ درد میں افاقہ ہوگا۔
خناق جیسی تکلیف میں راحت
آواز بیٹھ جانے کی شکایت میں کدو کے نیم گرم پانی سے غرارے کریں، اس کے علاوہ یہ ٹوٹکا خناق جیسی تکلیف میں بھی راحت کا باعث بنتا ہے۔
مکھیوں سے محفوظ رکھے
کسی چیز کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس پر کدو کی بیل کے پتے رکھ دیں، مکھیاں ہرگز اس پر نہ بیٹھیں گی، اگر شیرخوار بچوں پر دن کے وقت کدو کے پتے رکھ دیئے جائیں تو بھی مکھیوں سے محفوظ رہیں گے۔
یرقان سے بچاؤ میں مددگار
ایک عدو کدو لے کر اسے ہلکی آگ میں جلا کر بھرتا بنا لیں اور اس کا پانی نچوڑ کر اس میں تھوڑی سی مصری ملا کر پی لیں۔ یرقان کے لیے بہت مفید ہے۔
گھر میں کسی کو بچھو ڈنگ مار دے اور فوری طور پر ڈاکٹر تک پہنچنے میں دشواری ہو تو آپ کدو کے گودے سے مریض کو فوری طبی امداد دے سکتے ہیں۔ ڈنگ والی جگہ پر کدو کے گودے کا اچھی طرح لیپ لگا دیں اور ساتھ ہی اسے اس کا پانی بھی پلائیں، زہر کا اثر زائل ہو جائے گا۔
قبض سے چھٹکارا
ایسے مریض جنھیں دائمی قبض کی شکایت ہو، وہ بھی کدو سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔کدو کے استعمال سے مرض کے رفع ہونے میں مدد ملتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pyrceXo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box